آر پی او شیخوپورہ کا ننکانہ کے تھانوں ، زیرتعمیر پولیس لائنزکا دورہ

 آر پی او شیخوپورہ کا ننکانہ کے تھانوں ، زیرتعمیر پولیس لائنزکا دورہ

دورے کا مقصد پولیس کارکردگی بہتر بنانا شہریوں کو سہولیات فراہمی:اطہر اسماعیل

 ننکانہ صاحب ( خبر نگار) آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے ڈی پی او ارسلان زاہد کے ہمراہ ضلع پولیس کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور زیرِ تعمیر پولیس لائنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔آر پی او اطہر اسماعیل نے تھانہ سٹی و صدر شاہکوٹ جبکہ تھانہ سٹی و صدر سانگلہ ہل کا بھی دورہ کیا، جہاں فرنٹ ڈیسک، کیو میٹک مشینیں، حوالات، ویٹنگ رومز اور مختلف ریکارڈ رجسٹرز چیک کیے ۔آر پی او نے پولیس افسران و ملازمان کو شہریوں کے ساتھ مثبت رویہ اپنانے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد ضلعی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور شہریوں کو پولیس سے متعلق بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...