ق لیگ کی ڈیوس روڈ پر کھلی کچہری، شہریوں کی شنوائی
ہماری پارٹی عوامی خدمت اور مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتی ہے :ندیم پہلوان
کاہنہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، صدارت کوآرڈینیٹر وزارت صنعت و تجارت پنجاب جنرل سیکرٹری لاہور مسلم لیگ ق محمد ندیم پہلوان نے کی۔ کھلی کچہری صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین کی ہدایات پر منعقد ہوئی، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے ، جن کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا، جبکہ حکومت پنجاب کی فلاحی اسکیم کے تحت بیوہ اور مستحق خواتین کیلئے بیوہ کارڈ کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔اس موقع پر محمد ندیم پہلوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی خدمت اور مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتی ہے ۔ مقصد عوام کو براہِ راست سننا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے ۔ منشیات کے خاتمے اور پارٹی کو نچلی سطح تک مزید فعال بنانے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔تقریب کے دوران متعدد افراد نے دیگر سیاسی جماعتوں کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments