باٹاپور:کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

باٹاپور:کھیتوں سے نامعلوم  خاتون کی لاش  برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)باٹاپور کے قریب کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

بظاہر لاش 5 سے 6 روز پرانی معلوم ہوتی ہے ،اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرلیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے مبینہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد خاتون کی موت کی اصل وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...