کاہنہ کاچھا:ٹرین کی زد میں آکرنامعلوم شخص جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کاچھا ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ ایک شخص ریل کار کی زد میں آگیا ہے ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی،جبکہ جاں بحق شخص کی لاش ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments