وزیربلدیات کاپنجاب کے افسروں کو فیلڈ میں جانے کا حکم

وزیربلدیات کاپنجاب کے افسروں کو فیلڈ میں جانے کا حکم

سُتھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کا سہرا ورکرز کے ہی سر ہے :ذیشان رفیق

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ لاہور، وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کر کے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نشتر ٹائون، کماہاں اور قصور روڈ کی آبادیوں کے معائنے کے دوران شہریوں سے صفائی کے انتظامات پر فیڈبیک حاصل کیا۔ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود اور متعلقہ افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ذیشان رفیق نے بعض شہریوں کی تجاویز پر متعلقہ حکام کو موقع پر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے سخت گرمی میں مصروف عمل سُتھرا پنجاب کے ورکرز سے بھی ملاقات کر کے ان کے حوصلے بڑھائے ۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کا سہرا ورکرز کے ہی سر ہے ۔ سخت گرمی اور حبس میں سڑکوں پر کام کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے فیڈبیک حاصل کرنے کا مقصد صفائی نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سُتھرا پنجاب کے افسران کو فیلڈ میں جانے کا حکم دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...