اپ گریڈیشن :سی بی ڈی لیک شہریوں کیلئے جلد فعال کرنیکاحکم

اپ گریڈیشن :سی بی ڈی لیک شہریوں کیلئے جلد فعال کرنیکاحکم

سی ای او عمران امین کا جاری منصوبوں کادورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اتھارٹی کے اہم جاری منصوبوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سی ای او نے سی بی ڈی واک، دی سیکنڈ واک اور سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔سی بی ڈی واک کے دورے کے موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب کو تمام 32 یونٹس کے جاری فنشنگ ورک پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ فلور ٹائلز اور عمارت کی ایلیویشن پر ٹراورٹین کا کام تکمیل کے قریب ہے ۔عمران امین نے سی بی ڈی واک کے داخلی راستے پر فوری اسفالٹ ورک شروع کرنے اور باقی ماندہ کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سی ای او نے سی بی ڈی لیک کی اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا اور اسے جلد از جلد فعال کرنے کے لیے باقی کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...