جعلی پارسل :بلیک میلنگ کرنیوالوں کیخلاف 48 گھنٹے میں کارروائی کا مطالبہ
لاہور (کورٹ رپورٹر )جعلی پارسل کے نام پر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرکے بلیک میلنگ اور رقم ہتھیانے کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مراسلہ ارسال کیا، جس میں آن لائن فراڈ میں استعمال ہونے والی سمز، اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف اڑتالیس گھنٹوں میں کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments