پی بی ٹی آئی کاروزگار فراہمی مہم کاانعقاد
لاہور(خبر نگار)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (پی بی ٹی ای) لاہور کے زیرِ اہتمام ایک معروف ملٹی نیشنل ٹیلی کام کمپنی کے اشتراک سے رگرز اور ٹیکنیشنز کی بھرتی کے لیے روزگار فراہمی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں بڑی تعداد میں ہنرمند نوجوانوں نے شرکت کی۔ملازمت کے لیے منعقدہ انٹرویوز میں مجموعی طور پر 397 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 206 امیدواروں کو منتخب کر لیا گیا۔ منتخب امیدواروں کو ٹیلی کام کے شعبے میں عملی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments