’’ویلکم بیک ٹو سکول ڈے‘‘ منانے کا فیصلہ

’’ویلکم بیک ٹو سکول  ڈے‘‘ منانے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار )پنجاب بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد 24 اگست کو سکول دوبارہ کھلنے پر ‘‘ویلکم بیک ٹو سکول ڈے ’’ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن صوبے کے تمام سکولوں میں بچوں کا پرتپاک اور خوشگوار ماحول میں استقبال یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق ہر بچے کو مسکراہٹ، سلام اور گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا، جبکہ سکولوں کے داخلی راستوں پر ‘‘ویلکم بیک ٹو سکول’’ کے بینرز اور استقبالیہ گیٹس سجائے جائیں گے ۔ سکولوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پورٹریٹ اور خیرمقدمی پیغام پر مشتمل بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...