شیخ معزالدین فاؤنڈیشن کی سالانہ امیر ملت کانفرنس

شیخ معزالدین فاؤنڈیشن کی  سالانہ امیر ملت کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر)شیخ معزالدین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالانہ روحانی کانفرنس بعنوان یومِ امیرِ ملت منعقد ہوئی۔

 پیرعبدالرحمن خاں نقشبندی کی زیرسرپرستی اور الحافظ سردار غالب نقشبندی مجددی اور پیرالحافظ عارف نقشبندی مجددی کی زیرصدارت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوریؒ کی گرانقدر دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں نامور علما ، مشائخ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔مفتی فیصل عباس جماعتی نے خطاب میں کہا کہ پیرجماعت علی شاہ ؒنے پوری زندگی اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے وقف کیے رکھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...