جوہر ٹاؤن ایچ تھری بلاک میں واسا کا سکاڈا سسٹم مبینہ ناکارہ
سکاڈا لگنے کے باوجود بیشتر ٹیوب ویلز مینوئل طور پر چلائے جانے کا انکشاف
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )جوہر ٹاؤن ایچ تھری بلاک میں واسا کا سکاڈا سسٹم مبینہ طور پر ناکارہ۔سکاڈا لگنے کے باوجود بیشتر ٹیوب ویلز تاحال مینول طور پر چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ٹیوب ویلز دو دو ماہ سے خراب، شہری پانی کی فراہمی سے محروم ہیں ۔سکاڈا کا مقصد ٹیوب ویلز کو خودکار بنانا تھا، مگر بیشتر ٹیوب ویلز مینول چل رہے ہیں۔جوہر ٹاؤن کے ٹیوب ویلز میں سکاڈا کے باعث مسائل پیدا ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں ۔ہیڈ آفس میں چند ٹیوب ویلز آٹو چلنے کا مظاہرہ، زمینی صورتحال مختلف ہے ۔ ٹیوب ویلز پر نصب کیمروں سے آٹو آپریشن کا منظر دکھانے کا دعویٰ تو کیا جارہاہے مگر آپریٹرز اور فیلڈ عملہ متعدد بار مسائل کی نشاندہی کر چکا، مگر خرابیوں کا ازالہ نہ ہو سکا۔جوہر ٹاؤن میں ٹیوب ویلز کم چلنے اور پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہری پریشان ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments