3ہفتے :4لاکھ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس ، پرمٹس جاری

3ہفتے :4لاکھ شہریوں کو  ڈرائیونگ لائسنس ، پرمٹس جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔

 گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف نوعیت کے ڈرائیونگ لائسنس اور پرمٹس جاری کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ، جبکہ ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔ اسی طرح ایک لاکھ 46 ہزار شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...