عوامی تاجر اتحاد کا لاہور چیمبرا لیکشن میں پیاف انجم نثار گروپ کی حمایت کا اعلان

عوامی تاجر اتحاد کا لاہور چیمبرا لیکشن میں  پیاف انجم نثار گروپ کی حمایت کا اعلان

لاہور (سیاسی نمائندہ) عوامی تاجر اتحاد کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات، تاجر برادری کے مسائل اور انتخابی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

 اجلاس میں متفقہ طور پر پیاف انجم نثار گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تاجر اتحاد اور پیاف انجم نثار گروپ تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں متحد ہو کر لاہور چیمبر کے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ عوامی تاجر اتحاد کے سینئر نائب صدر شہزاد خان دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے اور انجم نثار گروپ کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...