رواں سال 10لاکھ شہریوں کو پولیس خدمت مراکز سے سہولیات کی فراہم

رواں سال 10لاکھ شہریوں کو پولیس  خدمت مراکز سے سہولیات کی فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال اب تک 10 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف ڈیجیٹل سہولیات حاصل کیں۔ ترجمان کے مطابق اس دوران 87 ہزار سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

 جبکہ 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد شہریوں کی پولیس ویری فکیشن مکمل کی گئی۔ مختلف خدمت مراکز پر شہریوں کی جانب سے 244 کرائم رپورٹس بھی درج کرائی گئیں۔شہریوں کی سہولت کے لیے 9 ہزار سے زائد گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس درج کی گئیں، جبکہ خدمت مراکز سے 8 ہزار 445 شہریوں کو ایف آئی آر کی مصدقہ نقول فراہم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...