گورنر پنجاب سے جرمن سفیر اینا لیپل کی ملاقات
لاہور(اے پی پی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
گورنر نے جرمن چانسلر کی جانب سے امریکہ ایران تنازع میں خطے میں امن کے لیے پاکستانی قیادت کے کردار کے اعتراف اور تعریف پر شکریہ ادا کیا۔جرمن سفیر نے ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کو سراہا۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اوراس نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments