پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3 ارب روپے کا بجٹ منظور

پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3 ارب روپے کا بجٹ منظور

فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کے لیے 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3 ارب 22 کروڑ روپے کا بجٹ منظور،سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس، سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ احمر سہیل کیفی نے بورڈ کے امور سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ڈائریکٹر فنانس عبدالغفار وینس نے مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3 ارب 22 کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ منظور کیا گیا۔ بجٹ میں ریوائزڈ پے سکیلز 2026 اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 کے تحت سکیل 1 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ بھی منظور کیا گیا۔ پنشنری واجبات کی ادائیگی کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے ، ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 75 کروڑ 30 لاکھ روپے اور فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کے لیے 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔لوکل گورنمنٹ سروس سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات کو بتایا گیا کہ 271 افسران و اہلکاروں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ، جبکہ 2024-26 کے دوران 76 افسران و اہلکاروں کو ترقی دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...