ویزا فراڈ میں ملزم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر عجم ملک نے ویزا فراڈ کیس میں ملزم کامران گل کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔۔
، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ پی ٹی وی کے ایک ڈرامے کا کیس لگ رہا ہے ، ڈرامے کا ایک کردار لوگوں سے پیسے لے کر باہر بھجوانے کے سہانے خواب دکھاتا تھا، تفتیشی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے گھر والے تفتیش میں مدد نہیں کر رہے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیش کرنا آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے ، ان کا کام نہیں، انہیں تو مشکل سے آپ کے دفتر کا بھی پتا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments