سوسائٹیوں کے تنازعات ، اینٹی کرپشن کااختیار چیلنج
لاہور( کورٹ رپورٹر )کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے تنازعات میں اینٹی کرپشن پنجاب کے انکوائری کے اختیار کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ۔۔۔
عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب سے دو روز میں تحریری جواب طلب کرتے ہوئے 28 اگست کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد جواد ظفر نے نجی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ صداقت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن گزشتہ تین برسوں کے دوران شہریوں کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ادارہ بن چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments