گھروں کے باہر تھڑوں کا آپریشن ادھورا، تجاوزات موجود
انسدادِ تجاوزات کی مہم کے آغاز پر بڑے پیمانے پر کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )گھروں کے باہر قائم غیرقانونی ریمپس اور تھڑوں کے خلاف لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن شروع تو بھرپور انداز میں ہوا، لیکن چند ہفتے بعد ہی اس کی رفتار ماند پڑ گئی۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی مختلف رہائشی سکیموں میں اب بھی ہزاروں گھروں کے سامنے سرکاری اراضی اور فٹ پاتھوں پر ریمپس اور تھڑے موجود ہیں۔ابتدائی مرحلے میں سینکڑوں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے باوجود شہر کے دیگر علاقوں میں موجود غیرقانونی تعمیرات کے خلاف وسیع پیمانے پر ایکشن نہیں لیا جا سکا۔ انسدادِ تجاوزات کی مہم کے آغاز پر بڑے پیمانے پر کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا، تاہم عملی طور پر سرگرمیاں چند علاقوں تک محدود رہیں اور بعد ازاں مکمل طور پر رک گئیں۔انسدادِ تجاوزات کی یہ مہم بھی ماضی کی کئی کارروائیوں کی طرح بھرپور انداز میں شروع ہوئی، لیکن تسلسل برقرار نہ رہنے کے باعث اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments