میٹروپولیٹن کارپوریشنز ختم ، ٹاؤن کارپوریشنز بنانیکی تجویز
ایکٹ2025 کے تحت بلدیاتی انتخابات دسمبر اور جنوری میں کرانے کا الٹی میٹم
لاہور (عمران اکبر )مقامی حکومتوں کے بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیاں مکمل،ایکٹ 2025 میں میٹروپولیٹن کارپویشنز کو ختم کر کے ٹاؤن کارپوریشنز بنا کر نیا تجربہ کیا جا ئے گا، ایکٹ 2025 میں بلدیاتی نظام کی خود مختاری مقامی حکومتوں کے سربراہان سے دور کرنے کا انکشاف ، بیوروکریسی کے بابو لوکل باڈیز پر راج کریں گے ،2025بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پرہوں گے ۔ تفصیلات دستاویزات کے مطابق سیکشن 7کے تحت ایکٹ 2025میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز اورضلع کونسلز اوریوسی وارڈ سسٹم ختم کر دیا گیا،ایکٹ 2025 سیکشن 7کے تحت 7لاکھ ابادی یاں اس سے زائد ابادی کے شہر میں ٹاؤن کارپوریشنز نوٹیفائید کر دی گئیں،ایکٹ 2025سیکشن 7کے تحت دو لاکھ سے زائد آبادی کے شہر میں میونسپل کارپویشنز نوٹیفائی کر دی گئیں ،ایکٹ 2025 سیکشن 7کے تحت 25ہزار سے دو لاکھ آبادی کے شہر میں میونسپل کمیٹیز بنائی جائیں گی،ایکٹ 2025سیکشن 7کے تحت اربن ایریاز میں ٹاؤن کارپوریشنز جبکہ تحصیل کونسلز اوریونین کونسل بنائی جائے گی۔ایکٹ2025 کے تحت بلدیاتی انتخابات دسمبر اور جنوری میں کرانے کا الٹی میٹم دیدیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments