لڑکے سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے تیرہ سالہ لڑکے سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم وقار افضل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، متاثرہ بچے کا کوئی طبی معائنہ نہیں کرایا گیا جبکہ مقدمے کا مدعی بھی مبینہ طور پر موقع پر موجود نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments