پمز ہسپتال میں شیرخواروں کی موت مجرمانہ غفلت کاشاخسانہ:چودھری سرور

پمز ہسپتال میں شیرخواروں کی موت  مجرمانہ غفلت کاشاخسانہ:چودھری سرور

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں شیرخواروں کی موت مجرمانہ غفلت کاشاخسانہ ہے۔

غمزدہ خاندانوں کی اذیت کودیکھتے ہوئے اس سانحہ کے مرکزی کرداروں کوقرارواقعی سزادی جائے ۔اپنے ایک بیان میں چودھری محمدسرور نے کہا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں ارباب اقتدار واختیارجوابدہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں اپنا سیاسی اورانتظامی گناہ دوسروں کی گردن پرڈالنا ایک کلچر بن گیا ہے اورنتیجتاً کسی مرکزی کردار کوسزا نہیں دی جاتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...