داتا دربار ہسپتال میںجدید ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح
ویمن ڈویلپمنٹ کی فراہم کی جانے والی معاونت قابلِ تحسین :احسان بھٹہ
لاہور(سیاسی نمائندہ) سیکریٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور خصوصاً ورکنگ ماؤں کو سہولت فراہم کرنا ایک حساس اور انسان دوست سوچ کا تقاضا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتا دربار ہسپتال میں ملازمین، خصوصاً ورکنگ خواتین کے بچوں کی محفوظ، پُرسکون اور معیاری نگہداشت کے لیے قائم کیے گئے جدید ڈے کیئر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شاکر سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عظیم حیات، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، ایم ایس داتا دربار ہسپتال ڈاکٹر جاوید ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر طلعت بھٹی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رومانہ ریحان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر مبشر الحسن، آئی سرجن ڈاکٹر راشد اقبال، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سعدیہ غفار، ڈاکٹر تحریم سلمان، ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا جبیں اور ماہر امراضِ بچگان ڈاکٹر عدنان ہاشمی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت قابلِ تحسین ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments