پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس

لاہور(سیاسی نمائندہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس چیئرمین احمد اقبال چودھری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں مجموعی طور پر 89 آڈٹ پیراز زیرِ غور آئے ، جن میں گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن کے بقیہ آڈٹ پیراز بھی شامل تھے ۔ کمیٹی نے پہلے جاری کردہ ہدایات پر جمع کرائی گئی تعمیلی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔ آڈٹ مشاہدات میں انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کی عدم وصولی، خریداری کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے بے قاعدہ خریداری اور سرکاری ریکارڈ پیش نہ کیے جانے کے معاملات شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...