سانحہ پمز حکمرانوں کی نااہلی کاثبوت:مرکزی مسلم لیگ
لاہور (سیاسی نمائندہ )مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری ،نائب صدر حافظ طلحہ سعید ودیگر نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں 14 بچوں کی آتشزدگی سے موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لئے انتہائی دکھ اور تکلیف کا دن ہے۔
حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے بچے مارے گئے ،سوال یہ ہے کہ بچوں کو بچانے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی، سانحہ پمز پر غفلت کا جو جو بھی ذمہ دارہے اسے قرارواقعی سزا دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments