سانحہ پمزکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے :حسن مرتضیٰ
سانحہ پمزکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے :حسن مرتضیٰمعصوم بچوں کی اموات کا جواب حکومت کو دینا ہوگا:پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، غفلت کے مرتکب افراد کا احتساب کیا جائے اور وفاقی وزیر صحت سمیت متعلقہ ذمہ داران سے جواب طلب کیا جائے ، عوامی نمائندے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور معصوم بچوں کی اموات کا جواب حکومت کو دینا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، رانا جواد، میاں ایوب، احسن رضوی، ملک علی ساول، تنویر جٹ، بشریٰ منظور مانیکا، فائزہ ملک، اشرف خان، راؤ بابر جمیل، ذیشان شامی اور شہزاد بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پمز سانحہ سے قبل بھی اس امر کی نشاندہی کرتی رہی ہے کہ حکومت خود کو جوابدہی سے بچانے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتی رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments