سکولوں میں بچوں کو خوراک فراہمی کیلئے میل پروگرام میں توسیع

سکولوں میں بچوں کو خوراک فراہمی کیلئے میل پروگرام میں توسیع

سکولوں میں بچوں کو خوراک فراہمی کیلئے میل پروگرام میں توسیع رواں مالی سال 6ارب سے 13اضلاع میں پروگرام شروع کیاجائے گا:محکمہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سکولوں میں بچوں کو غذائیت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے سکول میل پروگرام کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن رواں مالی سال 6 ارب 87 کروڑ روپے کی لاگت سے 13 اضلاع کے 7 ہزار 294 سکولوں میں پروگرام شروع کرے گا، جس سے 10 لاکھ 28 ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو دودھ اور بسکوٹ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے رواں مالی سال سکول میل پروگرام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت 13 اضلاع کے 7 ہزار 294 سکولوں میں 10 لاکھ 28 ہزار طلبہ کو خوراک فراہم کی جائے گی۔پروگرام کے تحت طلبہ کو ہفتے میں تین روز دودھ جبکہ ایک روز دودھ کے ساتھ بسکٹ دیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...