پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ، ملازمین کا کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ

پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ، ملازمین کا کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ

پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ، ملازمین کا کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ یونیورسٹی کافرانزک آڈٹ کرایاجائے ، ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں :مظاہرین

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت میں کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے فرانزک آڈٹ اور ملازمین کے الاؤنسز سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے ، جبکہ ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق مطالبات بھی فوری پورے کیے جائیں۔ احتجاجی مظاہرے سے کمیٹی کی قیادت نے خطاب کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں تقسیم شدہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ریلی ناکام ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...