خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (کر ائم رپو رٹر)لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے خاتون کا کرایہ دار ہے جو نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کرتا رہا۔لوئر مال پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی فرحت عباس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments