نبی کریم ؐ کی سیرتِ انسانیت کیلئے بہترین نمونہ:راغب نعیمی

نبی کریم ؐ کی سیرتِ انسانیت کیلئے  بہترین نمونہ:راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی سیرتِ مبارکہ انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے ،نسلِ نو کو سیرتِ طیبہ ؐسے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

آج اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سیرتِ رسول ؐ کے مطابق ڈھال لیں تو معاشرے میں موجود بہت سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...