گوبل رینکنگ 2026:یوایم ٹی کا عالمی سطح پر نمایاں مقام
گوبل رینکنگ 2026:یوایم ٹی کا عالمی سطح پر نمایاں مقام عالمی سطح پر 573ویں، ایشیا میں 161ویں اورنجی یونیورسٹیوں میں چوتھی پوزیشن
لاہور (خبر نگار )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی بیسٹ گلوبل یونیورسٹیز رینکنگ 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر 573ویں، ایشیا میں 161ویں اور پاکستان کی نجی یونیورسٹیوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔اس شاندار کامیابی پر چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے فیکلٹی، ریسرچ سکالرز، طلبہ اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی رینکنگ میں یو ایم ٹی کی نمایاں پوزیشن اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی معیار برقرار رکھنے کے عزم اوریو ایم ٹی فیملی کی مسلسل محنت کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں یو ایم ٹی کی مسلسل کامیابیاں پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں اور یہ کامیابی اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیز عالمی معیار کی تعلیم، تحقیق اور جدت کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ابراہیم مراد نے کہا کہ یو ایم ٹی عالمی سطح پر اپنی شناخت مزید مستحکم کرنے کے لیے تعلیمی معیار، تحقیق، جدت اور بین الاقوامی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments