شیخوپورہ میں فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا گیا
شرقپور میں محبوب عالم، فاروق آباد میں ثاقب پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ کے تھانہ شرقپور اور تھانہ سٹی فاروق آباد کی حدود میں فائرنگ کے دو واقعات میں2افراد کو قتل کردیا گیا۔ پہلے واقعہ میں محبوب عالم شرقپور شریف سے اپنے گاؤں غازی پور جارہا تھا،جیسے ہی اپنے گاؤں کے قریب پہنچاتو نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہوگئے ،محبوب عالم شدید زخمی ہوا، اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیوہسپتال شرقپور منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہور کے میوہسپتال ریفر کیا گی،ا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا ۔دوسرے واقعہ میں ثاقب اپنے بھائی سخاوت اور آفتاب کے ہمراہ مکی موڑ اپنی رہائشگاہ کی طرف جارہاتھا، جیسے ہی تینوں بھائی محلہ صدیق آباد بالمقابل نرسری پہنچے تو عقب سے آنیوالے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی ، گولیاں لگنے سے ثاقب موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا۔ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments