ننکانہ اور قصور سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

ننکانہ اور قصور سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

35سالہ کی لاش نالہ ڈیک ، 45سالہ شخص کی راوی پر ہیڈبلوکی سے ملی

ننکانہ صاحب، قصور(خبر نگار، نمائندہ دنیا ) ننکانہ اور قصور سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مانگٹانوالہ روڈ پر نواحی گاؤں نبی پور کے قریب نالہ ڈیک سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش ملی۔اطلاع پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو نالے سے نکال لیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے حوالے کر دی گئی، جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر دریائے راوی پر ہیڈ بلوکی کے مقام سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دریائے راوی سے لاش نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کردی۔ برآمد ہونے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...