ننکانہ:رشوت لینے کا الزام، سب انسپکٹر، یوسی سیکرٹری گرفتار

ننکانہ:رشوت لینے کا الزام، سب انسپکٹر، یوسی سیکرٹری گرفتار

سب انسپکٹر الیاس کومبینہ 2لاکھ رشوت ، سیکرٹری کو 10ہزار لینے پر پکڑا گیا

 ننکانہ صاحب(خبر نگار ) اینٹی کرپشن ننکانہ صاحب کی کارروائیاں، تھانہ واربرٹن کے سب انسپکٹر محمد الیاس کو مبینہ طور پر2لاکھ روپے رشوت لینے کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا، جبکہ سانگلہ ہل میں برتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عوض مبینہ طور پر 70 ہزار روپے رشوت طلب کرنے والے یونین کونسل سیکرٹری کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن ننکانہ کے سرکل افسر اصغر علی نے ٹیم کے ہمراہ تھانہ واربرٹن میں تعینات سب انسپکٹر محمد الیاس کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر محمد الیاس نے تھانہ منڈی فیض آباد میں جاوید اقبال کی مدعیت میں درج مقدمہ کے ملزم گرفتار کر نے کیلئے 2 لاکھ روپے رشوت وصول کی ،تاہم سب انسپکٹر نے رقم وصول کرنے کے باوجود ملزموں سے ساز باز ہو کر مقدمہ خارج کردیا۔اینٹی کرپشن افسر اصغر علی نے سب انسپکٹر محمد الیاس کو گرفتار کر لیا۔ بعدازاں ڈی پی او ننکانہ صاحب نے سب انسپکٹر محمد الیاس کو کلوز ٹو لائن کر دیا۔

دوسری کارروائی میں رضا آباد، چک نمبر 118 آر بی سانگلہ ہل کے رہائشی سعید یعقوب نے اپنے کزن ندیم احمد کے برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے یونین کونسل سے رجوع کیا۔ سیکرٹری یونین کونسل نے سرٹیفکیٹ کی تیاری کیلئے پہلے 10 ہزار روپے مانگے ، جو مبینہ طور پر 7 ہزار روپے میں طے ہوئے اور ادا کر دئیے گئے ، تاہم سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے وقت مزید 60 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق رقم دینے سے انکار پر مبینہ طور پر سرٹیفکیٹ روکنے اور دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...