طالبات،خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

طالبات،خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

ستوکتلہ پولیس نے ندیم کو دھرلیاجو طالبات کو گاڑی میں بٹھانے کی کوششیں بھی کرتا تھا

لاہور (کرائم رپورٹر)یونیورسٹی کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو روزانہ ہراساں کرنے والے ملزم ندیم کو ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کر لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس نے سوشل میڈیا ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے ڈرامائی اندازمیں حراست میں لے لیا اور اسکے زیرِ استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔ ملزم کی جانب سے یونیورسٹی کے باہر طالبات اور ٹیچرز کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق ملزم ندیم روزانہ یونیورسٹی کے باہر کھڑا ہو کر طالبات اور خواتین اساتذہ کو ہراساں کرتا اور بہانے سے طالبات کو گاڑی میں بٹھانے کی کوششیں بھی کرتا تھا۔ستوکتلہ پولیس نے ملزم ندیم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے تاکہ تمام شواہد اور وائرل ویڈیوز کی روشنی میں مزید قانونی پیشرفت کی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...