ہسپتالوں میں ریسکیوافسروں کی تعیناتی کیلئے مراسلہ جاری

ہسپتالوں میں ریسکیوافسروں کی تعیناتی کیلئے مراسلہ جاری

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں ریسکیو 1122 افسروں کی تعیناتی کیلئے سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی تیاریوں کیلئے یکساں میکانزم تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب ایمرجنسی سروس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعینات کیے جانے والے افسر ایمرجنسی رسپانس پروٹوکولز کو یکساں بنانے اور انکی نگرانی کے ذمہ دار ہونگے ۔ ہسپتال کی ایمرجنسی، سکیورٹی، فائر سیفٹی اور دیگر متعلقہ ٹیموں سے رابطہ کاری بھی یقینی بنائینگے ۔وہ ایمرجنسی ایگزٹس، آگ بجھانے والے آلات اور لائف سیفٹی انتظامات کا باقاعدہ معائنہ بھی کرینگے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل حفاظتی اقدامات مکمل ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...