چلڈرن،میوہسپتال سے لاپتہ دو بچے بحفاظت تلاش،والدین کے سپرد
لاہور(کرائم رپورٹر)چلڈرن اور میوہسپتال سے لاپتہ دوبچے تلاش کرلئے گئے ۔چلڈرن ہسپتال سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالی 6 سالہ ذہنی معذور بچی عائشہ کو نصیر آباد پولیس نے مین فیروز پور روڈ سے تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق بچی والدین کیساتھ ضلع اوکاڑہ سے ہسپتال علاج کیلئے آئی جہاں شدید رش پر وہ بچھڑ کر باہر نکل گئی تھی۔ گوالمنڈی پولیس کے مطابق 10 سالہ ابوبکر والدین کے ہمراہ میو ہسپتال آیا جہاں سے اچانک لاپتہ ہو گیا۔ورثا نے سراغ نہ ملنے پر اطلاع دی ،پولیس ٹیموں نے فوری سیف سٹی کیمروں کی مدد چند گھنٹوں میں ابوبکر کو ڈھونڈ نکالا۔ بچے کوبعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments