چھٹی پر شہریوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر پہنچ گئی،بھرپور تفریح
فیملیز دن بھربچوں کے ہمراہ جانوروں اور کھابوں سے لطف اندوزہوتی رہیں
لاہور (آن لائن)ہفتہ وار چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریح کیلئے لاہور چڑیا گھر کا رخ کیا جہاں فیملیز اپنے بچوں کے ہمراہ پہنچیں۔ چڑیا گھر آنے والی فیملیز اور بچے دن بھر جانوروں کے نظارے ، روایتی کھابوں اور تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے ۔اتوار کے روزچڑیا گھر میں شہریون کا تانتا بندھ گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد تفریح کے لیے جمع ہوئی۔
اس موقع پر بچے مختلف جانوروں اور انکے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنوانے میں خاصے پرجوش اور مسرور دکھائی دئیے جبکہ شہریوں نے چڑیا گھر میں قائم مختلف سٹالز سے مزیدار کھانوں اور روایتی کھابوں کا لطف اٹھایا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کے دن بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کیلئے چڑیا گھر بہترین اور مناسب ترین جگہ ہے۔ اس سے نا صرف بچوں کو صحتمند تفریح میسر آتی ہے بلکہ انہیں مختلف جانوروں اور انکی زندگی سے متعلق مفید معلومات حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments