کیمپس پل:50 ہزار کے زیر التوا چالان والی موٹرسائیکل پکڑ ی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے کیمپس پل کے قریب 50 ہزار کے زیر التوا چالان والی موٹرسائیکل پکڑ لی۔
ٹریفک آفیسر تقی شاہ نے موٹرسائیکل کے ای چالان چیک کیے تو اس پر 50 ہزارکا جرمانہ پینڈنگ پایا گیا، موٹرسائیکل سوار نے 10 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑے جبکہ 15 بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی ۔ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments