اوور لوڈنگ، زائد کرایہ وصولی پر شکایتی نظام متعارف

 اوور لوڈنگ، زائد کرایہ وصولی پر شکایتی نظام متعارف

مسافر کیو آر کوڈ سکین کرکے ڈرائیور کیخلاف فوری شکایت درج کروا سکیں گے

لاہور(کرائم رپورٹر)مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ، زائد کرایہ وصولی، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے موٹروے پولیس نے کیو آر کوڈ شکایتی نظام متعارف کروا دیا۔ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق مسافر گاڑیوں اور اڈوں پر شکایتی کیو آر کوڈ اسٹیکرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ مسافر کیو آر کوڈ سکین کرکے ڈرائیور کیخلاف فوری طور پر شکایت درج کروا سکیں گے ،شکایات براہِ راست موٹروے پولیس تک پہنچیں گی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق غیر محفوظ اور خطرناک ڈرائیونگ، بدسلوکی، زائد کرایہ وصولی، اوور لوڈنگ سمیت دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی اطلاع اب آسانی سے دی جا سکے گی۔ مسافروں کی شکایات پر ذمہ دار ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ شکایتی نظام سے مسافروں کی آواز براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ڈرائیوروں کے احتساب کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ مسافروں کی سہولت کیلئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 بھی بدستور دستیاب ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...