رواں سال 8 ما ہ کے دوران 29 بچے زیادتی کے بعد قتل
11 اضلاع میں واقعات، 20 ملزم گرفتار، صرف 11 کیسز کے چالان جمع
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے 11 اضلاع میں رواں سال 8 ماہ کے دوران 29 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بچوں سے زیادتی اور قتل کے 16 مقدمات درج کیے گئے ۔تمام بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ واقعات میں ملوث 20 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ ضلع شیخوپورہ میں ایک، گوجرانوالہ دواورسرگودھا میں زیادتی کے بعد قتل کے 9واقعات رپورٹ ہوئے۔ میانوالی میں دو، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ایک واقعہ سامنے آیا۔فیصل آباد 3، خانیوال 2، مظفرگڑھ 2، بہاولپور 4 جبکہ رحیم یار خان میں 2 واقعات رپورٹ ہوئے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ابتک صرف 11 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا سکے جبکہ 4 کیسز میں ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments