پٹوار خانوں پر اینٹی کرپشن چھاپوں سے ریونیو کے امور متاثر

 پٹوار خانوں پر اینٹی کرپشن  چھاپوں سے ریونیو کے امور متاثر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )صوبہ بھر میں پٹوار خانوں پر اینٹی کرپشن کے چھاپوں سے محکمہ ریونیو کے امور متاثر، پٹواری کہیں اعلانیہ کہیں غیراعلانیہ ہڑتال پر چلے گئے ۔۔

لاہور کی 10تحصیلوں میں 363 موضع جات کے پٹوارخانوں پر تالے لگ گئے ۔ذرائع کے مطابق فردوں کی پڑتال، پراپرٹی خریدوفروخت کا عمل رک گیا ۔نجی املاک میں دفاتر اور پرائیویٹ منشیوں پر پابندی پرعملدرآمد سے صورتحال مزید خراب ،متعدد اضلاع میں ریونیو عملہ نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی،پٹواری دفاتر بیٹھنے سے گریزاں، فیلڈ ورک، پیشیوں ودیگر امور کو ترجیح دینے لگے ۔ فرد، انتقال و دیگر مقاصد کیلئے آنیوالے سائلین کومشکلات  کا سامنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...