خطرناک حادثات میں ملوث 146 ڈرائیورز کے لائسنس معطل
لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے جان لیوا اور خطرناک حادثات میں ملوث 146 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کر دئیے ۔۔
سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا ہے کہ اَب ہر مہلک اور شدید غیر مہلک حادثے کی صورت میں ذمہ دار ڈرائیور کا لائسنس معطل کیا جائے گا۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر لائسنس کم از کم ایک سال معطل رہے گا، معطل لائسنس کے باوجود دوبارہ ڈرائیونگ پرمقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments