اگلے تعلیمی سال کیلئے درسی کتب تیاری میں تاخیر کا خدشہ

اگلے تعلیمی سال کیلئے درسی کتب تیاری میں تاخیر کا خدشہ

محکمہ سکول نے کتابوں کی مطلوبہ تعداد بارے انٹینڈ تاحال پیکٹا کو نہیں بھجوایا

لاہور(خبر نگار)اگلے تعلیمی سال کیلئے درسی کتابوں کی تیاری میں تاخیر کا خدشہ ،متعدد ریمائنڈرز کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے درسی کتابوں کا انٹینڈ تاحال پیکٹا کو نہیں بھجوایا جبکہ کتابوں کی تیاری کا عمل انٹینڈ موصول ہونے سے مشروط ہے ۔ محکمہ سکول انٹینڈ کے ذریعے پیکٹا کو کتابوں کی مطلوبہ تعداد سے آگاہ کرتا ہے ، جسکے بعد درسی کتابوں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوتا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ لٹریسی، پیما اور پیف کی جانب سے کتابوں کا انٹینڈ پہلے ہی پیکٹا کو بھجوایا جا چکا ہے تاہم سکول ایجوکیشن کا انٹینڈ بروقت نہ ملنے پردرسی کتب کی تیاری میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔گزشتہ سال پیکٹا نے مختلف اداروں کیلئے چار کروڑ سے زائد درسی کتابیں چھاپی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پی ایم آئی یو جلد درسی کتابوں کا انٹینڈ پیکٹا کو بھجوا دے گا، جسکے بعد کتب کی تیاری کا عمل فوری شروع کر دیا جائے گاتاہم انٹینڈ وصولی میں مزید تاخیر پرکتابوں کی پرنٹنگ اور آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل انکی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...