ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) مزنگ پولیس نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق مزنگ پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے قرطبہ چوک سے گرفتار کر کے ملزم احمد کے قبضے سے غیر قانونی 2 پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments