درجہ چہارم کی بھرتیوں کامعاملہ 8 ماہ بعد بھی حل نہ ہوا

درجہ چہارم کی بھرتیوں کامعاملہ  8 ماہ بعد بھی حل نہ ہوا

لاہور(عاطف پرویز سے)لاہور ایجوکیشن اتھارٹی میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کا معاملہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا۔

 209 جعلی ملازمین کی فہرست تو جاری کردی گئی، تاہم 151 حقیقی ملازمین کی فہرست تاحال جاری نہیں کی جاسکی۔ فہرست جاری نہ ہونے کے باعث 151 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع اور تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی لٹک گیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور آمدن بند ہونے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...