پیماکے ماتحت سکولز کو بھی ادائیگیوں میں تاخیر ، مالی مشکلات کا سامنا

 پیماکے ماتحت سکولز کو بھی ادائیگیوں میں تاخیر ، مالی مشکلات کا سامنا

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بعد اب پیما کے ماتحت لائسنسی سکولز کو بھی ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا ہے ۔۔۔۔

 سکولوں کو جولائی اور اگست کے معاوضے تاحال ادا نہ کیے جا سکے ، جس سے ہزاروں اساتذہ اور سکولوں کی انتظامیہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں میں تاخیر سے گھریلو اخراجات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

 جبکہ پیما حکام کے مطابق لائسنسی سکولوں کو مرحلہ وار ادائیگیاں جاری ہیں اور بقایاجات بھی جلد ادا کر دئیے جائینگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...