پاکستان اور چین کے درمیان دوا سازی ریسرچ منصوبے کی نقاب کشائی

 پاکستان اور چین کے درمیان دوا سازی ریسرچ منصوبے کی نقاب کشائی

لاہور(خبر نگار)پاکستان اور چین کے درمیان دواسازی کی تحقیق اور روایتی طب کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اور۔۔۔

 شان ڈونگ اکیڈمی آف چائنیز میڈیسن نے مشترکہ طور پر ‘میڈیسنل ریسورسز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم’کی نقاب کشائی کی۔تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہباز، شان ڈونگ اکیڈمی آف چائنیز میڈیسن اور سی پی ایم اے کے نمائندے مسٹر لی شیاؤ اور محققین نے شرکت کی۔ مسٹر لی شیاؤ نے پنجاب یونیورسٹی سے تعاون کو سراہا اور پاکستانی جامعات اور پیشہ ورانہ تنظیموں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکانے مشترکہ تحقیق، علمی تبادلے ، سائنسی تربیت، طبی وسائل کی تیاری و جائزے ، دواسازی میں جدت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...