فرسٹ ٹرم ایس بی اے امتحانات کیلئے کراس انویجیلیشن ومارکنگ لازمی قرار

فرسٹ ٹرم ایس بی اے امتحانات کیلئے  کراس انویجیلیشن ومارکنگ لازمی قرار

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم ایس بی اے امتحانات کیلئے کراس انویجیلیشن اور کراس مارکنگ لازمی قرار دیدی گئی۔۔۔۔

 پیکٹا نے امتحانات میں شفافیت اور غیر جانبداری یقینی بنانے کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ متعلقہ مضمون کا استاد اپنے ہی مضمون کے پرچے میں نگران تعینات نہیں ہوگاجبکہ کسی استاد کو اپنے پڑھائے ہوئے طلبہ کی جوابی کاپیاں چیک کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ طلبہ کی جوابی کاپیوں کی جانچ کیلئے کراس مارکنگ کا نظام اپنایا جائے گا تاکہ تمام طلبہ کی کاپیوں کی یکساں معیار کے مطابق جانچ یقینی بنائی جا سکے ۔پیکٹا نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور سربراہانِ ادارہ کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔پیکٹا کے مطابق فرسٹ ٹرم ایس بی اے 2026-27 کے بعد مڈ ٹرم اور سالانہ ایس بی اے امتحانات کیلئے بھی الگ ہدایات جاری کی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...