عبوری ضمانت کے ملزم کی گرفتاری، سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ
ننکانہ صاحب ( خبر نگار ) عدالت سے عبوری ضمانت پر موجود اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو مبینہ طور پر گرفتار کرنا۔۔۔
سب انسپکٹر ارشد کو مہنگا پڑگیا، ایڈیشنل سیشن جج سانگلہ ہل کے حکم پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سانگلہ ہل کے گاؤں بڑوئیہ چک 36 کے رہائشی یاسب کو22 ستمبر 2026 تک عبوری ضمانت حاصل تھی۔ الزام ہے کہ سب انسپکٹر ارشد نے اسے عبوری ضمانت کی مدت کے دوران گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments